
بھلوال(رضوان ساگر)خوشاب کے نواحی علاقہ ٹبہ قائم دین دریا کے پتن کے مقام پرمبینہ پولیس مقابلے میں 2لاکھ روپے سرکی قیمت والا ڈاکوساتھی سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے 3ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق مخبرنے اطلاع دی کہ دریا کے پتن کے قریب خطرناک ملزمان واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر خوشاب پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اس دوران پولیس اور ملزمان میں فائر نگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق ملزمان پولیس پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے سمیت قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔