مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کی جوڑی سب کو بھا گئی

سوشل میڈیا پراس وقت ویب سیریز مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کی جوڑی کے چرچے ہیں ۔

گزشتہ روز سے مہوش حیات اور فواد خان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں ۔ مس مارول کی 5 ویں قسط میں فواد خان (حسن ) اور مہوش حیات(عائشہ ) کے کراروں میں نظر آئے جن کی لو اسٹوری اور کیمسٹری پاکستان سمیت بھارتی اور عالمی ڈرامہ بینوں نے بھی خوب پسند کی ۔

ویب سیرز میں فواد خان نے حالیہ قسط میں پہلی انٹری دی ہے جبکہ مہوش حیات اس سے پہلے کی قسط میں بھی دیکھی جا چکی ہیں ۔

ویب سیرز میں فواد خان مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ تحریک پاکستان کے ایک سرگرم رکن کے طور پر دکھائے گئے ہیں ۔ جبکہ ان کی مہوش حیات کے نبھاے گئے کرادار عائشہ کے ساتھ لو اسٹوری کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔

گزشتہ قسط کے احتتام پر فواد خان کی تصویر کی جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کو اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں سپر اسٹارز کی کمسٹری اور اداکاری کو خوب سراہا اور انہیں مستقبل میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔