وزیر اعظم اگست میں قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان کریں گے

شہباز شریف

پہلے مرحلے میں وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس کو ہنگامی بنیادوں پرسولر انرجی پرمنتقل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سستی بجلی اس وقت ملک کی اولین ترجیح ہے جبکہ شمسی بجلی توانائی کا ایک سستا ، صاف ستھرا اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔شمسی توانائی سے پیدا کی گئی بجلی سستی ہو گی اور اس سے مہنگائی کا بوجھ کم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے حکومت صوبوں کی مشاورت سے پہلی قومی سولر انرجی پالیسی کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔