
کامن ویلتھ گیمزمیں شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل ایونٹ میں میڈل جتنے میں ناکام رہے۔
فائنل ریس میں8 ریسرز نے حصہ لیاجبکہ شجر عباس 200 میٹر ریس میں آخری نمبر پر رہے۔
پاکستان ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ21 اعشاریہ16 سیکنڈز میں طے کیا۔
ٹرینڈا اینڈ ٹوبیگو کے رچرڈز جیریم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔