انصاف کیلئے ہم نے تاریخی جدو جہد کی،عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی کارکنان نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کارکنان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے رہے اور کارکنوں نے نظریئے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی اور آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مسائل کا واحد حل شفاف اور جلد انتخابات ہیں۔