وزیر خزانہ بتا نہیں رہے ،ملک ڈیفالٹ ہو چکا، سراج الحق

سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار چھپا رہے ہیں۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرائیکا نے پاکستان کو بستر مرگ پر پہنچا دیا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے اور ملک ڈیفالٹ ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ باتیں چھپا رہے ہیں کہ 7 بلین ڈالر پر زرمبادلہ آگیا ہے، ملک کے خزانے میں اس وقت صرف امانتیں موجود ہیں، ملک میں غذائی سامان ایل سی بند ہونے کے باعث نہیں آ رہا، اس وقت ملک کو اشیاء خورونوش کی قلت کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا 9 کڑور سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں، حکمران عوام کو غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں، حکومتوں کے پاس پنشن اور تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے بجائے پروٹوکول میں مصروف ہے۔