شاہین شاہ آفریدی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ

مڈل اسیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون میں کھیلی جائے گی۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ایک دو روز میں لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ جس کے بعد وہ کچھ دن گھر پر گزاریں اور پھر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

کاؤنٹی انتظامیہ نے شاہین شاہ آفریدی کے وطن واپسی کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی اور کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2ایک روزہ میچوں کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔