پائلٹ کے بے ہوش ہونے پر مسافر نے جہاز باحفاظت نیچے اتار لیا

امریکی شہری نے بغیر کسی ٹریننگ کے طیارہ فلوریڈا ایئر پورٹ پر اتار لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نا تجربہ کار شہری نے جہاز میں پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے بعد سیسنا طیارے کا کنٹرول سنبھالا۔ طیارے میں پائیلٹ سمیت 2 افراد سوار تھے۔ شہری نے پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے بعد حواس پر قابو رکھا اور کنٹرول ٹاور کوتمام تر ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا۔ مسافر نے کنٹرول ٹارو سے دی گئی ہدایات کے مطابق کامیابی کے ساتھ سیسنا جہاز کو فلوریڈا کے ایک مقامی ائیر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرایا۔

کنڑول ٹاور آفیسرنے واقعے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی اناڑی شخص نے جہاز کو اس طرح با حفاظت لینڈ کرایا ہو۔ دوسری جانب پائلٹ نے بھی مسافر کا شکریہ ادا کیا اور واقعے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ دوران پرواز بے ہوش ہونے والے پائلٹ کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔