نام نہاد حکومت لندن بیٹھی ہے یہاں ڈالر193 پر چلا گیا ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہددی کا کہنا ہے کہ پوری نام نہاد حکومت لندن بیٹھی ہے یہاں روپیہ 193 روپے فی ڈالر پر چلا گیا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ۔

ٹوئٹر پیغام میں فود چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں یہ مذاق بند کریں عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔