
سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کواس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے ، جو کہ امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہے۔
Market awaiting policy & action, which Imported Govt has failed to provide. Both myself & Shaukat Tareen had warned the "Neutrals" that if conspiracy succeeded our fragile economic recovery would go into a tailspin. That is what has now happened. #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مارکیٹ کواس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے جو کہ امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبرادار کیا تھا کہ اگر بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو ملک میں جاری کمزور معاشی بحالی دم توڑ جائے گی اور ہوا بھی ایسے ہی ۔
Rupee at all time low Rs193/$ (from Rs178/ on 8March); Interest rates at 15% highest since 1998; stock market down 3,000 pts or 6.4%; stock market lost Rs604 billion capitalisation; Inflation 13.4% highest since Jan 2020. Reflects lowest ever confidence in Imported government.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالر 8 مارچ کو178 روپے کا تھا جو کہ اب193 پر پہنچ چکا ہے۔1989کے بعد سے اب پہلی بار شرح سود میں 15 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار پوائنٹس تک کی کمی ہو چکی ہے۔خسارہ 604 ارب تک پہنچ گیا ۔