
معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل کوک سٹوڈیو سیزن14کے گانے پسوڑی کی مداح نکلیں۔ پسوڑی گانا اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہے۔ گانے کے سینکڑوں کور بنائے جا چکے ہیں جب کہ ٹک ٹاک پر گانا خوب وائرل ہو رہا ہے۔
گانے کو پڑوسی ملک بھارت میں بھی خصوصی توجہ حاصل ہے اس گانے کو نہ صرف بھارتی عوام انجوائے کر رہی ہے بلکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں بھی اس گانے سے متاثر نظر آتے ہیں ۔
بھارتی اداکارہ شہناز گل جو کہ آج کل خبروں میں خوب چھائی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے اس گانے پرویڈیو بنا کر اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں شہناز نےسرخ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔
یاد رہے کہ کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوڑی اس وقت یوٹیوب پر 10 کروڑ
سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔