سافٹ ڈرنکس کی لت میں مبتلا شخص نے 20 سال بعد پانی پی لیا

برطانیہ کے 41 سالہ اینڈی کیوری نے 20 سال تک صرف پیپسی پینے کے بعد آخر کار سافٹ ڈرنکس کی لت چھوڑ کرپانی کا پہلا گلاس پی لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 41 سالہ شخص نےاپنی عمر کی 2 دہائیوں تک صرف سافٹ ڈرنک کا استعمال کیا جس کے باعث اس کا وزن خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا۔

ڈاکٹرز نے اینڈی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے متعلق خدشات کااظہار کیا جس کے بعد اینڈی نے تھراپسٹ کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

تھراپی کے سیشن کے بعد اینڈی نے پیپسی پینے کی عادت چھوڑ کر 20 سال بعد پہلی مرتبہ پانی کا گلاس پیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کولڈ ڈرنکس چھوڑنے کے صرف ایک ماہ بعد اینڈی کے وزن میں 7 کلو کی کمی آئی ۔
اینڈی کا کہنا تھا کہ وہ دن میں 8 سے 10 لیٹر پیسی کا استعمال کرتا تھا۔ ایک سال میں جتنا خرچہ میں پیپسی پر کرتا تھا اس سے ایک اچھی خرید سکتا تھا۔