
شہر لیسسٹر کے علاقوں بیلگریو ، رشی میڈ اور سپنی ہل میں پاکستانی اور بھارتیوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ جس میں 25 پولیس اہلکار سمیت ایک پالتو کتا بھی زخمی ہو گیا ہے ۔ سڑکوں پر درجنوں افراد نے مظاہرہ بھی کیا اور مسلمانوں پر ہندوؤں نے شیشے کی بوتلیں پھینکیں ۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد شائقین کرکٹ میں جھڑپ ہوئی تھی ۔ جس کے بعد 47 افراد کو پولیس اہلکار نے حراست میں لے لیا ہے ۔ ایشیا کرکٹ کپ کے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔