
ماضی کی مقبول اداکارہ صائمہ نور کی جانب سے سینیئر اور مقبول اداکار ندیم بیگ سے مداح بن کر مذاق میں گلے ملنے اور تصاویر کھچوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مذکورہ ویڈیو کو ابتدائی طور پر صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، جسے بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے دونوں اداکاروں سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائمہ نور نے اپنا چہرہ مکمل طور پر ڈھانپ رکھا ہے جب کہ وہ ندیم بیگ کو بار بار اِدھر سے اُدھر چلنے اور مختلف انداز میں تصاویر و ویڈیوز بنانے کی فرمائش کرتی ہیں۔پھر سید نور آ گئے اور مذاق کا بھانڈا پھوڑا،