کراچی میں بارش کے بعد موٹر سائیکل اور گاڑیاں پھسلنے کی وڈیوز سوشل میڈیا وائرل

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے شہر قائد میں جل تھل ایک کر دیا۔

گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن ، لیاقت آباد، فیڈر بی ایریا،صدر ، طارق روڈاوربہادر آباد کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے نے آج بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔

دوسری جانب جہاں بارش سے شہر قائد کا موسم سہانا ہوا تو کچھ دیر کی بارش کے باعث شہر کے اہم مقامات اور روڈز پر پانی کے تالاب بن گئے ۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز بارش کے آغاز کے ساتھ ہی موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے سلپ ہونے کی وڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں ۔

ٹریفک پولیس حکام نے بارش میں شہریوں کو رفتار کم رکھنے کی تلقین کی ہے۔