وزیر اعظم شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹ سے کنگنارناوت کی تعریفیں کرنے والا ملزم گرفتار

وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پر جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا،جعلی اکاؤنٹ ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جو کہ اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم دھاکڑ کی اس وقت سوشل میڈیا پروموشن میں مصروف ہیں انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم کے متعلق خیر مقدمی کمنٹس کیے گئے اور وزیر اعظم کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے متعلق تعریفی کلامات کی ٹوئیٹ کی گئی ۔

کنگنا رناونت نے اسے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم ان کے کام کے معترف ہیں ۔ اداکارہ کی پوسٹ کے بعد بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو خبروں میں شامل کیا اور کنگنا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ۔
جعلی ٹوئیٹ کے متعلق پاکستانی حمام نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ کہ اکاؤنٹ ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا۔