
بالی ووڈ اداکار ورن دھون کا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکار ابرالحق کے گانے نچ پنجابن کے لیے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں ۔
بالی ووڈ کے مشہورفلم ساز کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا گانا نچ پنجابن استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد ابرار الحق نے ان پر گانا چرانے کے الزامات عائد کیے تھے۔
In a recent interview, Varun Dhawan praised Abrar Ul Haq’s Nach Punjaban while reiterating the fact that T-series had bought the rights for the song for his film 🙌🏽 #VarunDhawan #AbrarUlHaq (via: @realbollywoodhungama ) pic.twitter.com/4xbWnAW1N5
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) June 23, 2022
ورن دھون نے ایک انٹرویو کےدوران گانے کے متعلق کہا کہ اوریجنل گانا بہت اچھا ہے۔ہمیں بہت پسند آیا،ہماری میوزک پروڈکشن کمپنی نے اس گانے کے رائٹس خریدے ۔ ہم نے اس گانے پر بہت اچھا پرفارم کیا، گانا بہت اچھا چل رہا ہے اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
یاد رہے کہ ابرار الحق کے الزمات بعد بھارت کی سب سے بڑی میوزک پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اس گانے کے رائٹس ایک برطانوی کمپنی سے خریدے ہیں ۔ اس تمام معاملے کے بعد گانے کے حوالے سے کرن جوہر اور ٹی سیریز کو بھارت اور پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کرن جوہر نےگانے کے ٹائیٹل میں ابرارالحق کو اس کا کریڈٹ بھی دیا تھا۔