سڑک پر رقص کرنے والے جوڑے کو10 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جوڑے نے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ۔جوڑے کو بد عنوانی ،فحاشی پھیلانے اور جسم فروشی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے جرم میں سزا سنائی ۔

جوڑے نے تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی ۔ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد ایکشن لیاگیا اور جوڑے کی گرفتاری کے لیے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

یاد رہے کہ ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں مہسا امینی نامی خاتون کی ہلاکت کے بعد حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سخت سزائیں سنائی جا رہی ہیں ، البتہ جوڑے نے رقص کو اس تحریک سے ساتھ جوڑنے سے انکار کیا ہے۔