کامران اکمل پشاورزلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرر کے خلاف نمائشی میچ میں پشاور زلمی نےہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کی تاریخ کے دوسرے سب سے کامیاب ترین بلے باز کامران اکمل کو گزشتہ سال کے ایڈیشن میں کسی بھی ٹیم نے ہائیر نہیں کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور زلمی کے دمیان نمائشی میچ5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 8 کا باقاعدہ آغاز13 فروی سے ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے حال ہی میں انہیں جونیئرکرکٹ کے لیے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی کاسربراہ مقرر کیا تھا۔

کامران اکمل نے پی ایس ایل میں 1 ہزار 972 رنز بنا رکھے ہیں ۔