پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا معاملہ : گورنر نےالیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن اوراسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نےتحریک انصاف کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بھی خط لکھا ہےتا ہم ان کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کو ملک کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کوساتھ لے کر منصفانہ طور پر آگے بڑھنا ہو گا۔