
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات کا بل آئین پاکستان کے متصادم ہے۔
شیخ رشید کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ الیکشن ہی ملک کو افراتفری اور خون خرابے سے بچا سکتا ہے، ملک بند گلی میں داخل ہو چکا ہے، آنے والا ہفتہ اہم ترین ہو گا، حکومت عدلیہ پر ہر طرف سے دباؤ ڈال رہی ہے، عدلیہ وہی کرے گئی جو آئین اور قانون کے موافق ہو گا، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،۔
لندن میں بیٹھاایک مفروراورعدالتی بھگوڑا لندن سے عدلیہ پرحملہ آور ہورہاہےاورسیسلین مافیاکاعملی مظاہرہ کررہاہےبھوک سےمارےلوگ راشن کےلیےجانیں دےرہےہیں امید ہےاس ہفتے میں عدلیہ کاآئینی اورقانونی تاریخی فیصلہ آجائےگاپنجاب میں10دن کےلیےرینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 1, 2023
شیخ رشید نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کےبیانات کھلم کھلا اعلان جنگ ہیںاور عوام دشمنی کے مترادف ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیانات نااہلی کا اعتراف ہے،حکومت کے بیانات بتاتے ہیں کہ وہ آئین اور قانون کا فیصلہ ماننے کیلئے تیارنہیں، بھوک سے مارے لوگ راشن کیلئے جانیں دے رہے ہیں، امید ہے اس ہفتے میں عدلیہ کا آئینی اور قانونی تاریخی فیصلہ آجائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 دن کیلئے رینجرز کا لگانا حکومت کی نیت کی نشاندہی کرتا ہے۔