بابر اعظم کے متعلق سوال بھارتی نصاب میں شامل

سوشل میڈیاپر پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر بھارت کے نامور کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور دھونی کے ہمراہ نصاب میں شامل ہے۔

آٹھویں جماعت کی سپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ کرکٹرز کو انکی عرفیت سے ملائیںجبکہ جواب میں بابراعظم عرف بوبی بھی درج ہے۔

بابراعظم کے علاوہ اسی سوال میں دیگر بین الاقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں، بھارتی نصاب میں بابر اعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں انکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہرکرتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کپتان کو حال ہی میں تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کیلئے سرکار فیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا۔

اسی طرح بابراعظم کی کورڈرائیور کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا۔

بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کورڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی انکے مداح ہیں۔