آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین پر حملہ آور ہے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، لوگوں کو اکسانے والوں میں سے نہیں سمجھانے والوںمیں سے نہیں سمجھانے والوں میں سےہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کورکمیٹی میٹنگ میں سپریم کورٹ کیس کی آپ بیتی بیان کی ، چیف جسٹس نے رولز اور قوانین کے تحت 3 رکنی بنچ بنایا۔ اٹارنی جنرل درخواست کرتے رہے،مؤقف پیش نہ کر سکے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ کیس کا آغاز ہو چکا ہے، پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی، کچھ ابہام پیدا ہوئے تھے جو دور کر دیئے ہیں۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو بتائیں وہ تمام معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کیاہے، آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، سندھ کی دیگر سیاسی جماعتوںاور جماعت اسلامی سے کل بات کریں گے۔