
فواد چوہدری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہ کر پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بھی ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔
معروف صحافی سہیل وڑائچ نے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں مزید کہا کہ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے مگر ن لیگ کے پاس ہر جگہ امیدوار ہے اور پی ٹی آئی کے ووٹ بینک کے بغیر وہ کہیں کے نہیں رہیں گے۔
اسی پروگرام میں سینئر صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ فواد چوہدری اور ان کے ساتھی جہانگیر ترین کے کہنے پر شاہ محمود قریشی سے ملنے گئے تھے۔
پی ڈ ی ایم کوبغیراپوزیشن نہیں چھوڑاجاسکتا:فوادچوہدری
سلیم صافی نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری ،عمران اسماعیل اور عامر کیانی اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔