گڈز ٹرانسپورٹرز نےکل پہیہ جام ہڑتال کااعلان کر دیا

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن مہنگائی کیخلاف میدان میں آگئی ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،پیٹرول لیوی ٹیکس60روپے ہو گیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے کہاکہ 2ستمبر بروز ہفتہ تمام بکنگ ایجنسیاں بند رہیں گی، ہڑتال بجلی بلز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے۔

ان کا کہناتھا کہ گڈزٹرانسپورٹرز کیساتھ کسٹمز حکام کی زیادتیوں کو بند کیا جائے،این ایچ اے کی جانب سے بے جا جرمانوں کو بند کیا جائے ، ان کا مزید کہناتھا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔