فوادپراناجیالا ہےپیپلز پارٹی میں ہی آئے گا،منظور وسان

فواد چوہدری منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما پیشگوئیوں کے ماہر منظور وسان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پرانا جیالا ہے وہ پیپلز پارٹی میں ہی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، انہو ں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگپیپلز پارٹی میں آرہے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پتا ہے کہ اب مستقبل پی پی پی اور بلاول بھٹو کا ہے۔

پی ڈ ی ایم کوبغیراپوزیشن نہیں چھوڑاجاسکتا:فوادچوہدری

ان کا کہنا تھا کہ لیکن فواد چوہدری پھر بھی اپنے سیاسی قد کے مطابق بیانات دیں ،انہوں نے پریس کانفرنس میں جس طرح سے آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا یہ انہیں زیب نہیں دیتا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لئے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کراسپتال داخل ہو جائیں گے۔