
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق وزیر حامد اظہر کا کہنا ہے کہہم کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
مزاکرات کے حوالے سے ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسلط شدہ لوگ ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں اور بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہیں ہیں۔
ہم کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ یہ مسلط شدہ لوگ ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں اور بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہیں ہیں۔
آئین اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 2, 2023
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
عمران خان مذاکرات کیلئےشہبازشریف سےرابطہ کریں،رانا ثنااللہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں تو انہیں وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کرنا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ تھا کہ وہ ایسے شخص نے مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں جس نےملک دشمنی کا ثبوت دیا۔
اس کے علاوہ عمران خان نے گزشتہ رات ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی 3 رکنی ٹیم کو مذاکرات کے لیے بلایاگیا۔ جس کے بعدان پرپارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤڈالا جا رہا ہے۔