نوازشریف کےساتھ لوگ نظریے کی وجہ سے کھڑے ہیں:مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب10

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ لوگ ان کے نظریے کی وجہ سے کھڑے ہیں، پاکستان کا ووٹر جانتا ہے نوازشریف ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2017میں نوازشریف کوپانامہ کا سہارا لے کر اقامہ پر نااہل کیا گیا کیونکہ جس نے سڑکوں کا جال بچھایا اس کو سزا دینی تھی، پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا جس کی عوام نے سزا بھگتی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کی، جنہوں نے ملک کے خلاف سازش کی وہ آج منہ دکھانے کے قابل نہیں ، 4 سال میں اداروں کو نیلام کرنے کی گھناؤنی سازش کیوں کی گئی، ہم نے 15 ماہ میں اداروں کو نیلام نہیں دوبارہ کھڑا کیا ہے۔

حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے،مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کواپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، اسمبلی میں آج تاریخی پیمراترمیمی بل کو پاس کیا، میڈیا ہاؤسز میں کم از کم تنخواہ حکومت کی مقرر کردہ ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالٹی ڈبہ کنستر لگا کر نہیں جاتے میڈیا کے سامنے جواب دیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ پیٹرول کی قیمتیں واپس لی تھیں، جان بوجھ کر آئی ایم پروگرام کی خلاف ورزی کی گئی۔