تعجب ہےعمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو منتخب کیا:مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز ر مریم نواز نے کہا ہے کہ کتنے تعجب کی بات ہے کہ اپنی نمائندگی کرنے کیلئے عمران خان کے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا ۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹویٹر ) پر لکھا کہ یہی عمران خان کا دوہرا چہرہ ہے ، پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل ۔

راولپنڈی میٹرو بس میں آگ،مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگا دیں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے اور اگر انہی لوگوں کیساتھ مل کر پاکستان کیخلاف سازش کرنی ہے تو ریاست مدینہ کا دعویٰ کیوں ؟ منافقت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے !

مزید یہ کہ سلمان رشدی اسلام مخالف ناول لکھنے پر دنیا اسلام میں لعنت کا مستحق ہوا ، اس نے اپنی کتاب میں لاتعداد مسلمانو ں کی آزاری کرتے ہوئے قرآنی آیات کی توہین کی ۔