
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے۔شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کر کے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 3, 2023
ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو بھی گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔
وکیل سردار شہباز نے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے۔