اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کی ٹوکری میں،نواز شریف پر پھر کراس:شیخ رشید

شیخ رشید پی ڈی ایم آئی ایم ایف

راولپنڈی: شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے بیس دن بہت اہم ہیں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں پھوٹ پڑے گی۔ پاکستان میں حالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 20دن بہت اہم ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان لڑائی ہو جائے گی۔ اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کی ٹوکری میں آ کے گر رہے ہیں، نواز شریف پر ایک بار پھر کراس لگ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبےبس پایہ۔ حکومت نےعدل انصاف اورججوں کےفیصلےکوبھی نظربندکردیا ہے۔ کیاقید، کیارہائی، عدلیہ سے رہائی اورجیل کےگیٹ پردوبارہ گرفتاری کانیاپروانہ جنم لے رہاہے۔

زرداری پر قتل کے الزامات،شیخ رشید کی درخواست منظور

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی افراط زر گروتھ منفی ہے، ہماری آئی یم ایف سے کٹی ہے، کاروبار تباہ اور معیشت کا بیڑا غرق ہوا پڑا ہے، آج مدد ناپید ہے ہمارا ملک جل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 24 کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکےہیں سیاسی جہنم سےنکلنےکاراستہ دیکھائی نہیں دیتا۔ حالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے لیکن حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ نظریہ ضرورت کےسائز تک رکھی جائےگی مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔