
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سےرہا کر دیا۔
دوران سماعت یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
پولیس نے یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،برادشت نہیں کرینگے،عالیہ حمزہ
یاد رہے کہ پولیس نے 9مئی کے واقعات کے بعد یاسمین راشد کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کی گرفتار ورکر خدیجہ شاہ نے یاسمین راشد کی صحت کے حوالے سے بھی میڈیا سے بات کی تھی ۔
یاسمین نے راسچ نے گزشتہ بیابات میں تحریک انصاف کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ سنایا تھا۔