
چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری پرویز الہی خاندانی طور پر واپس آنا چاہیں تو خیر مقدم کریں گے لیکن سیاسی طورپر انہیں چاہیے کہ اگر وہ پی ٹی آئی چھوڑتے ہیں تواپنی سیاسی جماعت بنالیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری پرویز الہی خاندانی طورپر آنا چاہیں تو موسٹ ویلکم، سیاسی طورپر ان کے لیے بہتر ہے کہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں، پاک فوج کی وجہ سے ملک میں امن ہے، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس:یاسمین راشد کورہا کرنے کا حکم
مسلم لیگ (ق) کے راہنماچوہدری شافع نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا ان کے ساتھ پارٹی رہنما چوہدری سرور بھی موجود تھے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ 9 مئی کے دن جو کچھ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں ۔