13 اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا :شیخ رشید

پولیس لال حیلی میں داخل ،شیخ رشید کی گرفتاری

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنیوالے 45 دن پاکستان کی معاشی حالات سلامتی وار سیاسی مستقبل کیلئے اہم ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں ، کیونکہ پاکستان دنیا کا اہم ملک ہے ، سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئےگا ۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں نہیں بلکہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگ ہی پاکستان کی بقا اور اسکے ضامن ہیں ، 13 اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا ایک جاپان کا دورہ ہی رہ گیا ہے وہ بھی وزیرخارجہ نے پورا کر لیا ہے ، اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے انکو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حقیقی مالک اس کے عوام ہیں ، یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں ، صرف نیب مسترد ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کروا لیے عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ، 415 ارب روپےکے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

جب پاکستان کی سالمیت کو مسائل درپیش ہوں توادارے نیوٹرل نہیں رہ سکتے، شیخ ریشد

شیخ رشید کا مزید یہ کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ مزید پس رہا ہے ابھی تک پی پی کی طرف آئی ایم ایف کے معاملے میں کوئی رد عمل نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ ابھی دال میں کچھ کالا ہے، ہارس ٹریڈنگ کر کے خرید و فروخت کی منڈی لگا کر چور دروازے سے آنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں ، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کو اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہیے ۔