
پب جی پر دوستی پاکستان خاتون کو 4 بچوں سمیت بھارت لے پہنچی ،بھارتی پولیس نے نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہونے والی پاکستانی خاتون اور اسکے 4 بچوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ایک پاکستانی اور اس کے چار حراست میں لیا ہےجو غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر ایک مقامی شخص نے پناہ دی تھی جو آئن لائن گیم پب جی کے ذریعے اس سے ملا تھا ۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( گریٹر نوئیڈا) سعد میاخان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ خاتون اور مقامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، خاتون کے چار بچے پولیس کی تحویل میں ہیں ۔
پولیس افسر نے بتایا کہ پاکستانی خاتون جسکی عمر 25 سال سے زائد ہے اور مقامی شخص کاآن لائن گیم PUBGپر رابطہ ہوا ، جسکی وجہ سے انکے درمیان دوستی ہوگئی، اس وقت مرد و عورت سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
پب جی کا جنون ،امریکی نوجوان نے اسنائپر گن سے 4 افراد کو گولیاں مارنے کے بعد خودکشی کر لی
مقامی پولیس کے مطابق یہ خاتون مبینہ طور پر اپنے بچوں کے ساتھ گزشتہ ماہ نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہو ئی تھی،اور اتر پردیش میں داخل ہونے کے اور ایک بس کے ذریعے گریٹر نوائیڈا پہنچی تھی۔
اہلکار نے دعویٰ کیا کہ خاتون اور اسکے بچے گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقے میں رہنے والے شخص کے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔