
پنجاب کے ضلع قصور میں باپ نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو قتل کر دیا ۔
مقامی پولیس کے مطابق باپ نے غیرت کے نام پر دونوں بیٹیوں کو قتل کرکے فرار ہو گیا ۔
کوہاٹ میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل
تفصیلات کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم کو تشکیل دے دی گئی ہے ، جلد انکی گرفتاری عمل میں آ جائے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک بڑی تعداد غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں کی ہے ۔
پہلے بھی خواتین کے معاملے میں کافی پرتشدد واقعات رپورٹ کیے جا چکے ہیں ۔