آئی ایم ایف سے ڈیل لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) سے معاہدے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ چین کی طرف سے 5 ارب ڈالر کا قرض اور روول دیا گیا ، چین نے جو مدد کی اسے بھلایا نہیں جا سکتا ہے، اگر چین مدد نہ کرنا تو آج معاملہ کچھ اور ہوتا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) سے مدد میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کی ۔

وزیر اعظم کی پیرس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائر یکٹر سے ملاقات

وزیراعظم نے اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر اسٹینڈبائے ارینجمنٹ سے سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کااعتماد بحال ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ نوا ز شریف نے معاشی ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھاوہیں سے دوبارہ آغاز ہو رہاہے، اب زراعت، آئی ٹی ، صنعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہو گا ، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور معاشی خود مختیاری سے ہمکنار کریں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سے 2ارب ڈالر لانے میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے، یو اے ای سے ایک ارب ڈالر لانے میں بھی سپہ سالار کا کلیدی کردار ہے۔

شہباز شریف ن کےکم اور پیپلز پارٹی کے زیادہ وزیر اعظم ہیں:بلاول

شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پہلی قسط جولائی میں مل جائے گی ، وزیرخزانہ نے بتایا کہ سارے کام ہوچکے ہیں ۔

شہباز شریف کا مزید یہ کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر لانے میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے ، یو ای اے سے ایک ار ب ڈالر لانے میں بھی سپہ سالار کا کردار ہے، 9 ماہ کیلئے ملنے رقم عارضی ریلیف ہے ، یہ ہمارے ریلیف کیلئے لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے ، امید ہے کہ یہ ہماری آئی ایم ایف سے آخری ڈیل ہو۔