
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کی عیادت کے بعد کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قانون کے دائرے میں لایا جائے۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ سے جنرل اسپتال میں ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ رضوانہ جیسے نہ جانے کتنےکیسز خوف کے باعث خاموش کرادیےجاتے ہیں، رضوانہ کے معاملے پر مجھے بہت دکھ اور تکلیف ہوئی۔
آج میرا مقصد اس ظلم کو سامنے لانا تھا جتنے بھی ارباب اختیار ہیں چاہے وہ وفاقی حکومت ہے صوبائی حکومت ہے یا اعلیٰ عدلیہ ہے مجرم چاہے جتنا بھی طاقتور ہے اسے قانون کے شکنجے میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن و سینئر نائب صدر مریم نوازشریف pic.twitter.com/451K1aX2fK
— PMLN (@pmln_org) August 3, 2023
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میرا مقصد رضوانہ پر ہونے والے ظلم کو سامنے لانا ہے، بچوں کی تعلیم و تربیت اور حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا:مریم نواز
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قانون کے دائرے میں لایا جائے۔
واضح رہے کہ 24 جولائی کو تشدد کی شکار 14 سالہ بچی رضوانہ کا معاملہ سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔