اسلام آباد میں زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے: چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد میں فائرنگ

چیئر مین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نور الامین مینگل نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری زمین قبضہ کرنا بہت آسان ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر چیئر مین سی ڈی اے نور الامین کو ایف الیون سیکٹر اسلام آباد کے خلاف آپریشن کی جگہ لے گئے ۔

ایف الیون سیکٹر میںچیئر مین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نور الامین مینگل کو موجود پا کرمتاثرین نے اپنے اوپر ہونے مظالم کی بنیاد پر شکایتوں کی بوجھاڑ کر دی ، متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی قبضہ نہیں کیا اور نہ ہمارا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔

سی ڈی اے نے زیرتعمیرگرینڈ حیات ہوٹل کی عمارت کو سیل کر دیا

متاثرین کے بیانات سننے اور کافی بحث وتکرار کے بعدچیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے یہ اعتراف کیا کہ اسلام آباد کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے ۔

چیئر مین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ لوگ ایک کنٹینر لے کر آتے ہیں اور تین چار مصلے بچھا کر مسجد بنانے کی آڑ میں زمین پر قابض ہو جاتے ہیں ۔