بابر اعظم کا لنکاپریمیئرلیگ میں جوئےکی تشہیر کرنے سے انکار

بابر اعظم کا انکار

چوتھے ایڈیشن کا آغاز 30 جولائی سے ہوگااور ٹورنامنٹ 22 اگست تک جاری رہے گا، بابر اعظم کولمبواسٹرائیکرز کی کپتانی کر رہے ہیں ۔

لنکاپریمیئر لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی سی تبدیلیاں کرکے اپنی تشہیر کرتی ہے ، کولمبو اسٹرائیکرز کا بھی اسی طرح کی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے ، بابر اعظم نے اس کمپنی کا شرٹ پر لوگو لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

بابر اعظم پاکستان کے برائن لارا ہیں:وسیم اکرم

ذرائع کایہ کہنا ہے کہ بابر اعظم نے فرنچائز سے کئے گئے معاہدے میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ فرنچائز ن بھی انکی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مستقبل میں پاکستان نے سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے اور اسکےبعد افغانستان سے آئندہ ماہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں اس وجہ سے بابر اعظم اسٹرائیکرز کو مکمل طور پر دستیاب نہیںہوں گے ۔