
یونان کشتی حادثہ کیس میں راولپنڈی ، کھاریاں اور پھالیہ سے مزید چار انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار انسانی اسمگلرز کی تعداد 50 ہو گئی جبکہ 150 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔
ایف آئی اے نےروات میں چھاپہ مار کر ایک انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا ، ملزم نے دو سادہ لوح شہریوں سے 43 لاکھ روپے بٹورے، جو کہ دونوں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔
یونان کشتی حادثہ:مسافروں نے کوسٹ گارڈز کوذمہ دار ٹھہرا دیا
انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گجرات نے یونان کشتی حادثہ کیس میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز نصر اقبال، رزاق اور طارق محمود کو کھاریاں اور پھالیہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔
ملزمان نوجوانو ں کو یورپ کا جھانسہ دے کر یورپ جانے کے سو ہانے خواب دیکھاتے تھے ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ملزمان کی گرفتاری کیلئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں میں مصروف ہے۔