
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔ سینے میں درد کے باعث پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبروں کے مطابق چوہدری پرویز الہی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ۔سخت سیکورٹی حصار میں پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال سے روانہ کیا گیا۔ پرویز الہی کا کارڈیالوجی وارڈ میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔پرویز الہی کی نبض اور بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا گیا۔ مزید ٹیسٹوں کےلیے نمونے بھی لیے گئے۔
نوازشریف 15اکتوبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے
ترجمان پمز ڈاکٹر انیزا کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں پرویز الہی کو روٹین چیک اپ کے لیئے لایا گیا ۔پرویز الہی کی صحت تسلی بخش ہے۔پرویز الہی کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا۔