رضوانہ تشدد کیس،جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کرنے والی سول جج کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔ملزمہ کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

رضوانہ کی صحت کے متعلق ڈاکٹرز نے اچھی خبر سنا دی

واضح رہے کہ سرگودھا کی کمسن ملازمہ رضوانہ پر سول جج کی اہلیہ نے تشدد کیا تھا اور میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا۔