بی آر ٹی بس سروس 7 جون سے بند کرنے کا اعلان

بی آر ٹی بس سروس بند

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے بقایہ جات کی ادائیگی میں تاخیر پر پشاور بی آر ٹی بس سروس 7 جون کو بند کرنے سے اعلان کردیا۔

بقایہ جات کی ادائیگی میں تاخیر پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے پشاور کی بی آر ٹی بس سروس 7 جون کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 75 کروڑ روپے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج ادائیگی نہ کی گئی تو 7 جون سے سروس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔