تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے راجہ اعظم کو نامزد کردیا

پی ٹی آئی

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جی بی کی وزارت اعلیٰ کیلئے راجہ اعظم متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہو ئے ہیں اور چیئر مین پی ٹی آئی نے بھی انہی کو نامزد کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں اکثریت حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نااہل قرار

یا د رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ جی بی جعلی ڈگری پر نااہل ، گزشتہ روز گلگت بلتستان کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا۔

خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کر دیا تھا ۔