ٹک ٹاک بھی اپنادفتر پاکستان میں کھولے گا

ٹک ٹاک

وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ، امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین کو کابینہ میں منظوری کیلئے بھیجا جائےگا۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا رولز پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور انہیں حتمی شکل دے رہے ہیں۔

’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ ٹک ٹاکر عائشہ ایک بار پھر بھارت میں وائرل

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر چکا ہے ، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان کھولنے جا رہا ہے جبکہ جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی انکا ایکوورچوئل آفس موجود ہونا چاہیے۔