
تحریک انصاف کا چیئرمین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرلیاگیا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام ، انجنیئرنگ کی بدترین مثال ہے۔