اب پہلی گواہی عمران خان کے گھر سے آئے گی:عون چوہدری

عون چوہدری

استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ مکافات عمل ہے ، جو کریں گے آپ کے ساتھ بھی ہو گا، یہ شروعات ہے اس کیس میں بڑے بڑے انکشاف ہوں گے ،انتشار کی سیاست ایک سال سے چل رہی تھی وہ آج اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔

عون چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان میں نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے ، آج انتشار کی سیاست اختتام پذیر ہوئی ، انتشارکی سیاست ایک سال سے چل رہی تھی ، یہ مکافات عمل ہے جو کریں گے آپ کے ساتھ ہو گا ،یوتھ کو سمجھنا چاہیے کہ ملک میں سیاسی ،عاشی استحکام ضروری ہے ، نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کیا گیا۔

عمران خان کی گرفتاری پر حریم شاہ ھمکی نےدے دی

انہوں نے کہا کہ نو مئی کو وہ کچھ ہوا جو پاکستان کا دشمن ہی کر سکتا ہے ،عمران خان کی گرفتاری سیاسی استحکام کیلئے بہتر ثابت ہو گی ،نو مئی کا پلان بنانے والے کو آج گرفتار کر لیا گیا،بہت جلد چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر سے بھی گواہیاں آئیں گی ،یہ لوگوں کو جھوٹے کسیز میں اند ر ڈلواتے تھے آج ان کے ساتھ انصاف ہواہے ،یہ شروعات ہے اس کیس میں بڑے بڑے انکشاف ہوں گے ۔