
سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں 9 اہلار شہید 6 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر دھماکہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش ہو سکتاہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیاہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔صوبے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پاس دھماکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار افراد شھید اور دس سے ذائد ذخمی۔#Quetta pic.twitter.com/pLzZ7xMp0B
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 6, 2023
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکارٹرک کے نیچے دب گئے۔