عمران خان کے خلاف غداری کیس دائر کرنے والا وکیل قتل

قتل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کوئٹہ میں فائرنگ سے قتل ۔

مقتول نے عمران خان کے خلاف اسمبلیاں تحلیل کرنے پر آرٹیکل 6 کی کارروائی کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔پولیس کے مطابق وکیل کو گھر سے ہائیکورٹ جاتے ہوئے ایئر پورٹ روڈ پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعہ کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کیسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ملزمان کی جلدی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سکول میں 60 طالبات کو زہر دے دیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروکار لاکر جلد ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔